شہباز گل کا بھوک ہڑتال کا اعلان

Aug 21, 2022 | 22:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر شہباز گل نے ہسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت کے حکم پر شہباز گل کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کل رات سےکچھ بھی کھانے پینے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں۔   شہباز گل کھانے پینے کی کوئی بھی اشیا نہیں لے رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتال میں کھانا پینا چھوڑنا شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ 2 روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔ عدالت نے شہباز گل کو پیرتک پمزاسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

مزیدخبریں