ایک نیوز نیوز: امریکی شہر نیویارک میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اصل زندگی میں ہیرو بن گیا۔ امریکی ٹیکسی ڈرائیور نے بلڈنگ میں لگی آگ میں پھنسے افراد کو جان پر کھیل کر بچالیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور فرٹز سیم معمول کے مطابق ڈیوٹی کر رہا تھا۔ اس دوران اس نے بروکلن میں ایک بلڈنگ سے آگ کے شعلےبلند ہوتے دیکھے۔
سیم کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا اندازہ ہورہا تھاکے صورتحال بہت زیادہ خراب ہے اور اسے مشکل میں پھنسے افرادکی مدد کرنی چاہیے ہے۔
ٹیکسی ڈارئیور کا کہنا تھا کہ کے بلڈنگ میں پھنسے لوگ مدد کے منتظر تھے۔ اس نے پریشانی کی حالت میں بلڈنگ کے باہرکھڑے لوگوں سے جاننے کی کوشش کی لیکن اس کو کسی سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ اسی دوران وہ خاتون پسنجر سے پوچھ کر بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کیلئے پہنچ گیا۔
خاتون پسنجرکا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور آگ کی پرواہ کئے بغیر بلڈنگ میں داخل ہوا اور وہاں پھنسے افراد کو نکالنا شروع کردیا۔ بلڈنگ سے ایک ایسی خاتون کو بھی باہر نکالا کیا گیا جو مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس کھو چکی تھی۔
انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیاہے۔ حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خاتون ٹیکسی مسافر جیمیما جیمز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ورمونٹ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ائیر پورٹ جارہی تھیں۔ راستے میں پیش آنیوالے واقعے پر انہیں ٹیکسی ڈارئیور کے موقف کی حمایت کرنا پڑی۔ مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کئے بغیر ان کے لئے آگے بڑھنا مشکل تھا۔