این اے 245 کا سلطان کون ؟ عمران خان نے رزلٹ سے پہلے فیصلہ سنادیا

Aug 21, 2022 | 17:50 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس مرتبہ این اے 245 میں ٹرن آؤٹ کافی کم رہا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم این اے 245 کراچی کا الیکشن جیت رہے ہیں، ہمارے تمام کیمپس ووٹرز سے بھرے ہوئے اور اپوزیشن کے کیمپس خالی پڑے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ووٹرز سے درخواست بھی کی کہ اگر آپ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تو فوری طور پر جاکر اپناووٹ ڈالیں۔ 

دوسری جانب ضمنی الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے  بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہم اخلاقی طور پر این اے 245 کا الیکشن جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں