پاکستان نے نیدر لینڈ کو کلین سوئپ کر دیا

PAKISTAN WIN OVER NETHERLAND
کیپشن: PAKISTAN WIN OVER NETHERLAND

ایک نیوز نیوز: پاکستان نے نیدر لینڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد تیسرے ون ڈے میں 9 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے سے نسیم شاہ نے 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی۔ جبکہ محمد وسیم نے 36 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ 206 رنز کا تعا قب کرتے ہوئے نیدر لینڈ 197 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ فخرزمان 26، آغاسلمان 24 اور محمد نواز نے 27 رنز بنائے۔

نیدر لینڈ کی جانب سے ٹوم کوپر نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ محمد وسیم کا شکار بنے۔ نیدر لیند کے اوپنر بیٹس مین وکراجمیت سنگھ نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز دیا تھا۔ نیدر لینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی پار نہیں کر سکے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے باس دے لیدےنے سب سے زیادہ 3 شکار کئے  اور ویویان کنگما نے 2 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 91 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔ 

واضح رہے کہ روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم کے کپتان ایڈورڈ اسکاٹ کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔

نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں آج اوپنر عبداللہ شفیق ڈیبیو کیاتھا۔

عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کی کیپ محمد یوسف نے دی، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو طبیعت ناساز ہونے کے سبب آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔