ایک نیوز نیوز: ایپل نے تمام آئی فون صارفین کو نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس 15.6.1 وارننگ کے ساتھ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نےنیا آئی او ایس ورژن 15.6.1 جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے کیونکہ اس اپ ڈیٹ میں آئی فونز پر سکیورٹی اٹیک سے متعلق 2 خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔ لہذہ اس اپ ڈیٹ سے نہ صرف آئی فونز پر سائبر اٹیک سے بچا جاسکتا ہے بلکہ ڈیٹا مزید محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ نئی اپ ڈیٹ iOS 15.6.1 میں آئی فون کرنل CVE-2022-32894 کے طور پر ٹریک کئے جانے والا خطرے کا حل نکالا گیا ہے۔
یہ خطرہ کسی بھی ایپلیکیشن کو کوڈ (Code)پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ لہذہ کمپنی کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو کامیابی کیساتھ حل کیا گیا ہے۔
اسی طرح نئی اپ ڈیٹ iOS 15.6.1 میں دوسری بڑی خامی WebKit کو دور کیاگیا ہے۔
یہ خامی سرچ انجن (Browser) سفاری کو غیرمعمولی رسائی دیتی ہے جو صوابدیدی کوڈ (Code)پر عمل درآمد کی اجازت دے سکتا ہے۔
اس پرابلم پر ایپل کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ حملہ آوروں نے اسے حقیقی زندگی کے منظرناموں میں استعمال کیا ہے۔
ایپل نے اپنی ریلیز میں مزید کہا کہ iOS 15.6.1 اپ گریڈ "اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے اور تمام صارفین کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔"
واضح رہے کہ ایپل کایہ تازہ ترین ورژن پہلے سے موجود متعدد iOS اصلاحات میں سے تازہ ترین ہے۔لہذہ جتنی جلدی ہو سکے iOS 15.6.1 کو اپ ڈیٹ کریں۔
یادرہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ میں آئی فون کی مزید ممکنہ خامیوں کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاکہ ہیکرز کو تفصیلات حاصل نہ ہو سکیں۔
لیکن اس اپ ڈیٹ سے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس میں بہت ساری پرابلمز کو حل کیا گیا ہے اورہیکرز کی جانب سے آئندہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر مزید نئے فیچرز اور سکیورٹی چیکس لگائے گئے ہیں ۔ اس لئے بلا جھجھک اس اپ ڈیٹ کو فوری انسٹال کیا جائے ۔