ایک نیوز نیوز: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر قرار دے دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے، شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں جبکہ اپنی بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
اس سے قبل دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔
درخواست جی الیون ٹو کے رہائشی ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے تھانہ رمنا میں دی، جس میں موقف اپنایا تھا کہ ملزم عمران احمد خان نیازی فوج، عدلیہ اور پولیس افسران کیخلاف عوام کو بغاوت پر اکسا رہا ہے جبکہ آئی جی ، ڈی آئی جی اور ملزم شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ صاحبہ کو بھی دھمکی دی ہے۔