ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کیخلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری کیلئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع
شیخ رشید نے مزید کہا مسلم لیگ میں ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔