ایک نیوز نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 2 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 468 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 749 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.64 فی صد رہی۔
COVID-19 Statistics 21 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 21, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,749
Positive Cases: 468
Positivity %: 2.64%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 160
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 66 ہزار 236 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں،جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 547 ہوچکی ہے۔