تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگوں کا احترام کرنے والے زندگی کے کسی موڑ پر ناکام نہیں ہوتے ہیں، بزرگوں کی خدمت مشرقی روایات کا خوبصورت پہلو ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتم النبین حضرت محمد ؐ نے بھی بزرگوں کے احترام اور خدمت کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی بزرگوں اور بڑوں کے ساتھ بیٹھ کر دلی سکون محسوس کرتا ہوں ، رخ حیات متعین کرنے کے لیے سینئر سٹیزن کے تجربے اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا نا چاہیے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، پنجاب میں سینئر سٹیزن کے لیے باہمت پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔