پی پی 32 چودھری پرویز الہٰی کو شکست کا سامنا،پی پی 164سے ن لیگ کامیاب

Apr 21, 2024 | 21:23 PM

ایک نیوز :گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ نے میدان مار لیا۔

اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے تھا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 32 سے موسیٰ الہیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے کر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

موسی الہیٰ نے 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پرویزالہیٰ 18 ہزار 237 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164

پی پی 164 سے ن لیگ نے میدان مار لیا ن لیگ کے رانا راشد منہاس31499 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ  سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو25781 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

مزیدخبریں