تیسرا ٹی 20: نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

Apr 21, 2024 | 23:36 PM

ایک نیوز :تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، کیوی ٹیم نے 179 رنز کا ٹارگٹ 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنائے۔

جسے کیوی بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔ نیوزی لیند کی جانب سے مارک چیپ مین 87 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہےجبکہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31رن کی اننگز کھیلی، ٹم رابنسن28اورٹم سیفرٹ نے 21رن بناپائے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک،ایک سے برابر جبکہ پہلا میچ بارش کی نظر ہونے سے ڈرا ہو گیا تھا۔

سیریز کے بقیہ دو میچوں کی میزبانی لاہور اسٹیڈیم کرے گا جہاں 25 اور 27 اپریل کو دو دونوں ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل ہونگی۔پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان نیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، ابرار احمد کھیل رہےتھے ۔

مزیدخبریں