ایک نیوز: شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر پریشانی کاشکار،مداحوں کو کھل کر سب کچھ بتادیا۔
اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے اپنی سوٹ میں لکھا کہ یہاں اچھے دن نہیں گزر رہے اور آج کل اچھا محسوس بھی نہیں کر رہی،کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ پریشانی کی بات نہیں ہے، میں صحت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں۔