ایک نیوز:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیروزگار نوجوانوں کیلئےگورنر سندھ روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گورنر سندھ کاکہنا ہے کہ روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں ، بے روزگار افراد کو روزگار شروع کرنے کے لیے مدد کی جائے گی ۔نوجوان ائیڈیاز اور پرپوزل لائیں ، ہم تعاون کریں گے ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے انور مقصود سے ملاقات ۔ گورنر سندھ روزگار اسکیم کی سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
انورمقصودکاکہناہے کہ کراچی میں میں بہت سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں ، روزگار کی کمی ہے ۔اگر اس شہر کے لوگ روزگار سے لگ جائیں تو صوبے کے لیے اس سے بڑی بات کوئی نہیں ۔کراچی:ہم سب کو ملکر اس صوبے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا ۔