ایک نیوز:کراچی لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملہ کے سرکار کی مدعیت میں 3 مقدمات سی ٹی ڈی میں درج کر لئے گئے ۔
غیر ملکیوں پر حملہ کے مقدمے ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعون کی مدعیت میں درج کئے گئے ۔مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ کراچی:پہلے مقدمے میں واقعہ کا ذکر کیاگیا۔دوسرے مقدمے میں دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحہ کا ذکر،تیسرا مقدمہ دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کا ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔مقدمے میں کسی دہشتگرد تنظیم کا نام شامل نہیں کیا گیا۔کراچی:مقدمے میں ہلاک دہشتگرد سہیل احمد کا بھی ذکر شامل کیاگیاہے۔