عظمی بخاری کی تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت کی مذمت

Apr 21, 2024 | 14:19 PM

ایک نیوز:وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےنارووال میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کےغنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت  کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں۔پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کردیا۔ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگاتھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے۔

عظمی بخار ی کا پی ٹی آئی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ اب انکو دھاندلی کے لیے سہولتکاری میسر نہیں اس لیے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے۔

مزیدخبریں