ایک نیوز:وزیرخارجہ کے اعلان پرپاکستان کی جانب سےغزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8ویں قسط روانہ کردی گئی ۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ امداد میں موسم سرما میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہیں۔
وزیرِ خارجہ کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔فلسطینی سفیر احمد ربیع نے تقریب میں امدادی کھیپ وصول کی۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندے اور مختلف امدادی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ غزہ کے لوگوں کو آگے کی ترسیل کے لیے مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجاۓ گا۔