نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر
کیپشن: نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

ایک نیوز(چودھری اشرف)نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔منتظمین نےنئے ٹیلنٹ کیلئےگراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرانے کا عزم ظاہر کیا۔
باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے انڈر ایٹین بوائئز کے فائنل میں اسعد زمان نے محمد سالار کو6-3اور 7-6سے ہرایا۔انڈر 16 میں امیر مزاری،انڈر 14 میں رہاب فیصل ،انڈر 12 میں راشد علی بچانی فاتح رہے۔

پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے حکام نے ضلعی اور ڈویزنز کے سطح پر جونئیر کے ایونٹس کرانے کا عزم ظاہر کیا۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں  بھی سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو گروم کیا جائے گا تاکہ وہ مستقبل میں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرکے فتوحات سمیٹیں۔