ایک نیوز:پنجاب میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ،35ہزار سے زائد پولیس افسران،اہلکار تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز، حساس مقامات پر پنجاب پولیس کے جوان ہائی الرٹ ہیں۔تمام شاہراہوں، پبلک مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر آنے والے معذور و ضعیف افراد کو قومی فریضہ کی ادائیگی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔خواتین نفری سمیت 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ضمنی الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہیں۔پنجاب پولیس کے تمام کنٹرول روم سے الیکشن کے عمل کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈاکٹرعثمان انورکاکہنا تھاکہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس ٹیمیں پولنگ عمل اختتام پذیر ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں گی۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے اور دفعہ 144 نافذ کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی ہوگی۔