ویب ڈیسک:قومی شاعر اور مفکراسلام علامہ اقبالؒ کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔
علامہ اقبالؒ 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے ہی حاصل کی ،ایف اے کے بعد مزید تعلیم کیلئے لاہور آگئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔
شاعر مشرق کا تعلیم کے ساتھ شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا،علامہ اقبالؒ کی مشہوری تصانیف میں شکوہ، جواب شکوہ، جاوید نامہ، بانگ درا، پیام مشرق اور ضرب کلیم شامل ہیں۔
حکیم الامت 21اپریل1938کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،آپ بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک ہیں ۔