ویب ڈیسک:برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔
برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے ہیں۔
برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم (V&A) میں موجود 17 اشیاء پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتے( موجودہ گھانا) کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔
گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ اشیاء جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔