اسرائیلی آباد کاروں کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ

Apr 21, 2024 | 10:04 AM

ویب ڈیسک:غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے،یرغمالیوں کورہا نہ کرانے پر اسرائیلی آباد کاروں کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ،برطرفی کا مطالبہ کردیا۔
غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے باوجود یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکامی پرہزاروں اسرائیلی آباد کار صیہونی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت تل ابیب کے علاوہ یروشلم، بیت شوا، قیسرہ اور حائفہ میں مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برطرف کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
تل ابیب میں سب سے بڑا مظاہرہ کپلان اسٹریٹ میں ہوا جبکہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے اہلخانہ کی جانب سے کریا ملٹری ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کیا گیا اور تل ابیب میں ہوسٹیج اسکوائر پر بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

مزیدخبریں