لاہور میں قومی اسمبلی کے 1،صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟

Apr 21, 2024 | 09:25 AM

ایک نیوز :لاہور میں قومی اسمبلی کی 1،صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پرضمنی الیکشن  کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ووٹرز کی تعداد بھی منظرعام پر آگئی۔

 این اے 119لاہور

 لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں کل ووٹرز کی تعداد 530،167 ،مرد ووٹرز کی کل تعداد 281،586 ہے  خواتین ووٹرز کی تعداد 248،584 ہے ۔ کل 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے ۔این اے 119 میں کل 994 پولنگ بوتھ  قائم، مردوں کیلئے533 جبکہ خواتین کیلئے461 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 89 جبکہ خواتین پولنگ اسٹیشنز 89 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز 160 ہیں۔

پی پی 147
لاہور کے حلقہ پی پی 147میں  کل ووٹرز کی تعداد 374،847 ،مرد ووٹرز کی تعداد 201،680 ،خواتین ووٹرز کی تعداد 173،167 ہے۔کل 232 پولنگ اسٹیشنز قائم،مردوں کیلئے95 جبکہ خواتین کیلئے91 اور مشترکہ 46 پولنگ اسٹیشنز قائم  کئے گئے ہیں۔کل 679 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں کیلئے 360 جبکہ خواتین کیلئے 319 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

پی پی 149
پی پی 149 میں کل ووٹرز کی تعداد 345،448،مرد ووٹرز کی تعداد 180،879 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 164،569ہے۔کل 218 پولنگ اسٹیشنز قائم،مردوں کیلئے 64 جبکہ خواتین کیلئے64 اور مشترکہ 90 پولنگ اسٹیشنز قائم،کل 645 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں  کیلئے342 جبکہ خواتین کیلئے 303 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے ۔

پی پی 158

 پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد 185،616، مرد ووٹرز کی تعداد 102،818 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 82،798ہے۔کل 116 پولنگ اسٹیشنز قائم،مردوں کیلئے44 جبکہ خواتین  کیلئے43 اور مشترکہ 29  پولنگ اسٹیشنز قائم، کل 350 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں کیلئے  193 جبکہ خواتین کے لئیے 157 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

پی پی 164

 پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد 143،395،مرد ووٹرز کی تعداد 80،338 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 63،057 ہے۔ کل 99 پولنگ اسٹیشنز قائم،مردوں کیلئے  31 جبکہ خواتین  کیلئے30 اور مشترکہ 38 پولنگ اسٹیشنز قائم،کل 272  پولنگ بوتھ قائم،مردوں کیلئے 152 جبکہ خواتین کیلئے 120 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

مزیدخبریں