اعظم خان ٹی20 سیریز سے باہر

Apr 21, 2024 | 00:54 AM

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔
اعظم خان انجری کے باعث اسکواڈ سے آؤٹ ہوئے، ڈاکٹرز نے انہیں دس روز آرام کا مشورہ دیا تھا۔
اعظم خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔
ریڈیالوجی رپورٹس کے بعد انکو آرام کرنے کی ہدات کی گئی تھی۔
اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے، وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔

مزیدخبریں