ایک نیوز :سکھر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران راکٹ لانچر، جدید اسلحہ چل گیا جس کے باعث خواتین، بچوں سمیت 6 افراد مارے گئے۔
سکھر میں بچل شاہ میانی میں کھروس برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، چوری کے معاملے پر جھگڑا ہوا ہے، اس دوران فریقین کی جانب سے راکٹ لانچر اور دیگر جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تصادم کے باعث چھ افراد چل بسے۔ مرنے والوں میں شہزادی خاتون، ستن خاتون، مومل خاتون، سات سالہ بچی فرحانہ، تین سالہ کمسن صفدر شامل ہیں۔ ایک ہی گھر سے متعدد تمام جنازے اٹھنے پر عید کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہو گئیں۔
دوسری طرف دونوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس واقعہ کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے ۔