ایک نیوز:چائےاورکافی کے انسانی صحت پر حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس گرم مشروب کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 25 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ہارورڈ ٹی ایچ چن سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے، کافی یا سادہ پانی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو قبل از وقت موت سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق مخصوص مشروبات جیسے سیاہ کافی، بغیر چینی کےچائے اور سادہ پانی ذیابیطس کے مریضوں کیلئےمفید ثابت ہوتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز میں چینی جبکہ دودھ میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جن کو ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر مانا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے 15 ہزار سے زیادہ افراد کے غذائی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور18 سال تک دیکھا گیا کہ 8 مختلف مشروبات کے استعمال سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کم از کم 4 کپ کافی، 2 کپ چائے یا 5 گلاس پانی پینے والے افراد میں ذیابیطس سے جڑی پیچیدگیوں سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں مزیدبتایا گیا کہ روزانہ2 کپ چائے پینے سے یہ خطرہ21 فیصد، کافی پینے سے26 فیصد جبکہ پانی پینے سے23 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ اگر میٹھے مشروبات پینے کے عادی ذیابیطس کے مریض چائے یا کافی جیسے مشروبات کو ترجیح دیں تو وہ قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔