ایک نیوز:سابق سینیٹر انور بیگ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر انور بیگ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، سینیٹر انور بیگ ایک نیک دل انسان تھے، سینیٹر انور بیگ سیاست اور قانون سازی کے میدان میں گراں قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔