فواد چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Apr 21, 2023 | 22:04 PM

ایک نیوز : رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے بھائی کو پی پی 25 کا ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر نے استعفی دے دیا جب کہ سابق ایم پی اے یاور کمال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کاکہنا تھا کہ عمران خان نے فواد چوہدری سے بلیک میل ہو کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا، عمران خان نے فواد چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ دے کر موروثی سیاست کو پروان چڑھایا، عمران خان نے پارٹی کو فواد چوہدری کے گھر کی لونڈی بنا دیا۔

 راجہ یاور کمال کاکہنا تھا کہ ہم نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، احتجاج اور دھرنوں میں حصہ لیتے رہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا ہوا، فواد چوہدری کی وجہ سے نظریاتی لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، اب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف پی پی 25 سے الیکشن لڑوں گا۔

 زاہد اختر کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ انتہائی غلط تقسیم ہوا ہے، خان صاحب! آپ نے ہمیں مایوس کیا۔ آپ نے ٹکٹ اس کو دیا جس کا رشتے دار بڑے عہدے پر ہے، میرے کپتان آپ نے جہلم کے ورکر کا دل توڑا ہے، آپ نے فواد کے کزن کو ٹکٹ دے کر ورکر کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، آج کے بعد مجھے پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، میں میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ کیا فواد پارٹی سے اور خان صاحب سے بڑا ہے؟ خان صاحب فواد سے کیوں بلیک میل ہو رہے ہیں؟ فواد انٹرپرائزز سارے لٹیرے ہیں، اگر ان کے ہاتھوں بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں، پورا حلقہ جانتا ہے کہ جسے ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔میں لدھڑ خاندان کا ہاتھ بندھا غلام نہیں ہوں، ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کہ فواد کہتا ہے یہ ہمارے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں