ایک نیوز :تحریک انصاف کے سینئررہنما ڈاکٹرشہباز گل کاکہنا ہے کہ عمران خان کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ قبول ہے۔
تحریک انصاف کے سینئررہنماڈاکٹرشہباز گل کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ فواد چودھری ، حماد اظہر کچھ اور سینئر ممبران اور میں نے صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کروائے۔ عمران خان نے ہم سب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ٹکٹ کے لئے خان کے ساتھ ہوں اور نہ عہدے کے لیے، یہ نظریے کا ساتھ ہے۔