طورخم بارڈر پر امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ،ٹیمیں محفوظ رہیں

طورخم بارڈر پر امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ
کیپشن: Sudden landslide during relief operations at Torkham border

ایک نیوز :طورخم بارڈرپر پاک فوج کی طرف سے جاری امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی، لینڈ سلائیڈ انتہائی تیز رفتاری سے آئی تاہم امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام کے مکمل ہونے تک لگا تار کام جاری رکھیں گے۔

 آئی ایس پی آر پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں مشکل حالات کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مدد سے پاک فوج جلد صورتحال پر قابو پا لے گی اور آخری زخمی اور جاں بحق فرد کو نکالنے تک امدادی اور ریسکیو کا کام جاری رکھے گی۔