نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاری چیلنج رہا ، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاری چیلنج رہا ، سلمان علی آغا
کیپشن: Preparing for the ODI series against New Zealand was a challenge, says Salman Ali Agha

ایک نیوز: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاری چیلنج رہا ہے ۔
کرکٹر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ روزوں اور گرم موسم کی وجہ سے ٹف کنڈیشنز کا چیلنج رہا ہے لیکن ہم  پروفیشنل کرکٹرز  ہیں چیلنج کو قبول کیا اور اچھی تیاری کی۔ون ڈے کرکٹ میں وقفہ آجاتا ہے اور اسی لیے ہمیں ہر وقت خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے، ون ڈے کرکٹ میں وقفہ آنا یا کم ہونا ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن چونکہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اس لیے ہر وقت کوشش کرنا پڑتی ہے اور تیار  رہنا پڑتا ہے، مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ٹریننگ میں وقفہ نہیں آنے دیتے۔