بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری 

Apr 21, 2023 | 19:00 PM

ایک نیوز:آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہونے کی وجہ سے بیرونی قرض کے حصول میں بھی مشکلات ،اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ پاکستان کو 7.76 ارب ڈالر کا قرضہ ملا، گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر کم قرضہ حاصل ہوا۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12.7 ارب ڈالر قرض ملا تھا،عالمی مالیاتی اداروں سے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔

مارچ 2023ء میں پاکستان کو 35 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا قرض ملا ۔ رواں سال 22 ارب ڈالر سے زائد کے قرض ملنے کا تخمینہ تھا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 94کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کیا، عالمی بینک نے ایک ارب 10کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 16کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 88کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔

سعودی عرب نےتیل کی سہولت کے لیے 78کروڑ ڈالر سے زائد رقم دی، سعودی عرب نے پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 10کروڑ ڈالر فراہم کئے۔

جولائی تا مارچ کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر کا قرض ملا ، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ سے پاکستان کو 61 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔

مزیدخبریں