ایک نیوز:گورنرپنجاب نے عید کے پہلے روزگورنرہاوس لاہورکو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس کو کل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک عوام کیلئے کھولا جائے گا،
گورنر پنجاب اس دوران گورنر ہاؤس آنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہری الحمرا گیٹ سے گورنر ہاوس میں داخل ہوسکیں گے،شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔