’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘پھرسنیما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘پھرسنیما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار
کیپشن: 'The Legend of Moolah Jat' is all set to hit the theaters again

 ایک نیوز:بلاک بسٹر پنجابی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے عوام کے دلوں میں ایسا گھر بسایا کہ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز  کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ 

بلاک بسٹر پنجابی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور فلم شائقین کو اس قدر پسند آئی کہ عوام کی جانب سے فلم کی ریلیز کی بھرپور فرمائش کی گئی۔

جس کے بعد فلم  'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کے لیے تیار ہے۔

پاکستان میں پہلی دفعہ ریلیز کے 27 ہفتوں تک فلم پہلے ہی باکس آفس کے ریکارڈ سے چھ گنا زیادہ کما چکی ہے۔