ایک نیوز: بہاولنگر جانے والی پردیسیوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی آس میں مسافر بس میں سوار ہوئے مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ ڈرائیور کی سنگین لاپرواہی انہیں عید شدید تکلیف میں ہسپتال گزارنے پر مجبور کر دے گی۔ ڈرائیور نے بس چلائی کم اور اڑائی زیادہ جس کے سبب ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس پر کنٹرول قائم نہ رکھ سکا اور مسافروں بھری بس قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچے سمیت 19 مسافر شدید زخمی ہو گئے جن کی چیخ و پکار نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔