پنجاب میں انتخابات،ق لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردی 

Apr 21, 2023 | 15:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :پنجاب میں 14مئی کو عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ق کی جانب سے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردی گئی۔

 مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں سیاسی بحران کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور، جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ،پارٹی کے نائب صدر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین نے شرکت کی ۔

چودھری شجاعت حسین نے مفاہمتی عمل کیلئے 4رکنی کمیٹی بنادی جس میں چوہدری سرور، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین شامل ہیں۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔ ناممکنات میں سے ممکنات کے امکانات پیدا کرنا ہی سنجیدہ اور زیرک سیاسی قائدین کا خاصہ ہے۔

مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرورکاکہنا تھا کہ  مسلم لیگ نے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے۔ ایک روز انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی ٹکٹس جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں گے۔پارٹی کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معروف سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں