ایک نیوز: اسرائیل نے ترکمانستان میں اپنا مستقل سفارت خانہ کھول لیا جو ایران سے صرف17 کلو میٹر دور قائم ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے ترکمانستان میں مستقل سفارت خانے کا افتتاح کیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم گئے تھے اور تب سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اسرائیل کا ایک عارضی سفارت خانہ قائم تھا۔تاہم ترکمانستان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ اب تک نہیں کھولا ہے۔اس موقع کو اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے تاریخی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کی "توانائی کی سپر پاور" کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔