عدالت نے پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

عدالت نے پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا
کیپشن: عدالت نے پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

ایک نیوز:  لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی چھان بین کیلئے قائم جے آئی ٹی کو تفتیش سے روکنے کی استدعا مسترد کردی تاہم جے آئی ٹی کی تفتیش کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔فل بینچ نے حکم دیا کہ وہ جے آئی ٹی کو تفتیش سے نہیں روک رہے،جے آئی ٹی تفتیش جاری رکھےگی تاہم اس کی تفتیش عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی۔اس سے پہلے فل بینچ نے وکلا کےدلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کےوکلا نے نشاندہی کی کہ نگران حکومت کو جے آئی ٹی کی تشکیل کااختیار نہیں، مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر قائم کیےگئے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں جو اِن مقدمات میں شامل نہیں کی جاسکتیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ سماعت قرار دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کابینہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اختیارات تفویض کیے تھے، ابھی تفتیش ہونا ہے مگرپی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہوئے بغیرہی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔