عدالتی فیصلےکے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

Apr 21, 2023 | 12:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفیکیشن کا حکم دے دیا،صدر نے اس بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا،سپریم کورٹ نے اس پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ 

بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں