نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات

Apr 21, 2023 | 11:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات  ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت پاکستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جدہ کے  شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کی مالی مدد اور تعاون پر خصوصی طور پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ اور سعودی عوام  پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

ن لیگ کے ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد تحریک انصاف کا یہ پروپیکینڈا دم توڑ گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ملاقات کا وقت دینے سے  انکار کردیا تھا۔

مزیدخبریں