اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Apr 21, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 225 کے ذریعے مسقط جانے والے مسافر سے 1450 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں اور مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-21/news-1682063539-4606.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-21/news-1682063539-3825.mp4

 دوسری کارروائی میں اسلام آباد جی پی او سے بحرین جانے والےپارسل سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی، جسے دودھ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ دریں اثنا گجرات جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 اُدھر مستونگ بائی پاس کے قریب کار سے 10 کلو افیون برآمد کرکے قلات کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں تربت دنوک کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جسے زیر تعمیر مکان میں زمین کے اندر چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں