مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نمازِعید کا روح پرور اجتماع، لاکھوں افراد شریک

مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نمازِعید کا روح پرور اجتماع، لاکھوں افراد شریک
کیپشن: مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نمازِعید کا روح پرور اجتماع، لاکھوں افراد شریک

ایک نیوز: سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید کی نماز کےسب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل عید منائیں گے۔ بھارت، ایران ، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا  میں کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔