بھارتی عدالت نے 11 مسلمانوں کےقتل میں ملوث 69 افراد کو بری کردیا

Apr 21, 2023 | 10:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارتی عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران 11 مسلمانوں کے قتل میں ملوث 69 افراد کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 11 مسلمانوں کے قتل کے مقدمے کے مطابق فروری 2002 میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان آبادی میں گھروں کو آگ لگائی تھی جس میں 11 مسلمان شہید ہوئے تھے۔

حملے کی تحقیقات کے مطابق گجرات پولیس نے مسلمانوں کی کوئی مدد نہیں کی اور انہیں شرپسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں