چوہوں نے بھی اوزاراستعمال کرناسیکھ لیا

چوہوں نے بھی اوزاراستعمال کرناسیکھ لیا
کیپشن: Mice also learned to use tools

ایک نیوز:آج کل ہر طرف مصنوعی ذہانت کاچرچا ہے، کہیں اس کے حوالے سے خدشات ہیں تو کہیں اسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک چوہے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے محظوظ کرنے کے ساتھ چوہوں کی ذہانت پر شک کرنے والوں کو چیلنج کر دیا ہے۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص چوہا پکڑنے کیلئے جال میں پنیر لگا کر رکھتا ہے۔
نائٹ ویژن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا آکر پنیر چکھتا ہے، اس کے بعد قریب موجود ایک لکڑی اٹھا کر لاتا ہے۔


چوہا یہ لکڑی جال میں ڈالتا ہے، اس طرح لکڑی جال میں پھنس جاتی ہے، پنیر باہر نکل آتی ہے اور چوہے میاں پنیر کا ٹکڑا اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں سوال کیا گیا ہے کہ اب تک تو مصنوعی ذہانت کی طرف سے دنیا پر قبضہ کرنے کی بات ہو رہی تھی لیکن اگر چوہے بھی اوزار استعمال کرنا سیکھ گئے ہیں تو ہم واقعی مشکل میں ہیں۔
ٹوئٹر صارف نے مزید کہا کہ ’RatGPT متعارف ہوا چاہتا ہے‘۔ صارف نے مصنوعی ذہانت کے سوفٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی پر طنز کیا ہے جو اس وقت موضوع بحث بن چکا ہے۔