ایک نیوز:پنشن قانون کیخلاف احتجاج ، فرانسیسی کوہ پیما نےدارالحکومت میں فلک بوس عمارت پر چڑھ کر حکومت کے پینشن سے متعلق نئے قانون کیخلاف مظاہرہ کیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلین رابرٹ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پینشن قانون میں ترامیم کیخلاف عوام کی حمایت میں پیرس کی ایک 38 منزلہ فلک بوس عمارت پر چڑھ کر مظاہرہ کیا۔
رابرٹ نے پیرس کے لا ڈیفنس بزنس ڈسٹرکٹ کی 492 فٹ بلند عمارت پر چڑھنے سے پہلے میڈیا کو بتایا کہ میں یہاں ان لوگوں کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کررہا ہوں جو پنشن قانون کیخلاف ہیں جس میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا دیا گیا ہے۔
کوہ پیما کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہاں (صدر) ایمانوئل میکرون کو یہ بتانے آیا ہوں کہ وہ جو بغیر حفاظتی جال کے اوپر گئے تھے، اب زمین پر واپس آجائیں۔
واضح رہے کہ رابرٹ نے دنیا بھر میں 150 سے زیادہ اونچی عمارتوں کو سر کیا ہے جس میں دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کا برج خلیفہ بھی شامل ہے۔
پنشن قانون کیخلاف احتجاج ،فرانسیسی کوہ پیما بلندعمارت پرچڑھ گیا
Apr 21, 2023 | 08:02 AM