چوروں کودیوارپھلانگنے سے روکنے والا پینٹ تیارکرلیاگیا

Apr 21, 2023 | 07:32 AM

ایک نیوز:چوروں کودیوارپھلانگنے سے روکنےوالاپینٹ تیارکرلیاگیا۔ اس کو ’اینٹی کلائمبنگ پینٹ‘کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس پینٹ کی تین ملی میٹر پرت لگا کر بہت چمکدار اور گیلا دکھائی دیتا ہے۔ اس کوجس دیوارپرلگایاجاتاہے۔اس پر چڑھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ اسے روغن ساز کمپنی ’ کیمریکس‘ نے تیار کیا ہے۔ جب بھی کوئی شخص اپنے جسم سے اس پینٹ کو رگڑتا ہے تو وہ اس کے بدن پر چپک جاتا ہے اور یوں چور آسانی سے پہچانا بھی جاسکتا ہے۔ 
یہ پینٹ کسی بھی حالت میں خشک نہیں ہوتا اور اپنی چپکنے اور پھسلنے کی صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔ ایک مرتبہ روغن پھیرنے کے تین سال بعد بھی یہ پینٹ پھسلن اور چکنائی برقرار رکھتا ہے خواہ موسم گرم ہو یا سرد۔ اسی طرح بارشوں سے بھی یہ اپنی خاصیت برقرار رکھتا ہے۔
دوسری جانب اسے لباس اور جسم سے فوری طور پر صاف کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں