یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں تبدیلی،نیاچیئرمین مقرر

یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں تبدیلی،نیاچیئرمین مقرر
کیپشن: Changes to Universal Health Insurance Program, new chairman appointed

ایک نیوز:پنجاب یو نیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پیکجز میں تبدیلی ،ریٹس میں ردوبدل سمیت مختلف سروسز شامل کرنے اور نکالنے کیلئے نگراں پنجاب حکومت نے کمیٹی کا نیا چیئرمین اور وائس چیئرمین تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب کابینہ نے وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم کو کمیٹی کا چیئرمین جبکہ وزیر توانائی ایس ایم تنویر کو شریک چیئرمین مقررکردیا ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ستاسی ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل آٹھ سوتینتالیس ہسپتال سروسز کی فراہمی کر رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب میں ہیلتھ انشورنش پروگرام سے اب تک اڑتیس لاکھ چھیالیس ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ستاسی ارب سے زائد رقم پروگرام کے تحت علاج معالجے پرخرچ کی جا چکی ہے۔
تاہم یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پیکجز میں تبدیلی ، مختلف ہیلتھ سروسز کو شامل کرنے اور نکالنے کے فیصلوں کے لیے کمیٹی کا نیا چیئرمین و وائس چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔