خوشاب:سرگودھاروڈپرکارکوحادثہ،3افرادجاں بحق

Apr 21, 2023 | 06:17 AM

ایک نیوز:سرگودھاروڈپرسبزی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپرکی کارکوٹکر، حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کارسوارفیملی ساہیوال سے خوشاب اپنے پیاروں کے ساتھ عیدمنانے کے لئے جارہی تھی کہ راستے میں کارکوحادثہ پیش آگیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق سرگودھاروڈپرسبزی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپرنے کارکوٹکرماردی، حادثے میں کارسوارتین افرادموقع پرجاں بحق ہوگئے اورتین شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں اورلاشوں کوڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآبادمنتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کاکہناہے کہ ٹرک ڈرائیورحادثے کے بعدموقع سے فرارہوگیاہے ،تاہم ٹرک کوطویل میں لے کرتحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔

مزیدخبریں