مجھے بالی وڈ انڈسٹری میں کارنر کردیا گیا، پریانکاچوپڑاکاانکشاف

Apr 21, 2023 | 04:46 AM

ایک نیوز:بالی وڈکی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑاکاانکشاف کرتے ہوئےکہناتھا کہ مجھے بالی وڈ انڈسٹری میں کارنر کردیا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا 2018میں امریکی اداکاروگلورنک جوناس سے شادی کرنے کے بعدامریکامنتقل ہوگئی تھی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پریانکا کاکہناتھاکہ انہیں فلم انڈسٹری میں کارنر کردیا گیا تھا اور وہ انڈسٹری کی سیاست سے تنگ آچکی تھیں۔ 
واضح رہے کہ پریانکا چند ہفتے قبل بھارت پہنچی ہیں اور اپنی پرائم ویڈیو سیریز کی ریلیز کی تیاریوں کے حوالے سے ممبئی میں ہیں۔ 
اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ اب انہوں نے خود کو لوگوں کے کمنٹس اور ٹرولز سے نمٹنے کیلئےتیار کرلیا ہے۔ 
پریانکاچوپڑاکاکہناتھاکہ انڈسٹری کی سیاست سے کارنر ہونے کے بعد انہیں ان کے منیجر اور دوست انجولا اچاریہ نے مغربی موسیقی میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیا تو پھر انہیں ہالی ووڈ میں کام ملنا شروع ہوا اور پھر دیکھتے انہیں اے بی سی کے کوانٹیکو میں اہم کردار ملا۔ 
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بے واچ، میٹرکس،ریوولوشنز اور دی وائٹ ٹائیگر میں کام کیا۔

مزیدخبریں