اداکارہ اکنکشادوبے کا خودکشی سے قبل کاویڈیوبیان وائرل

Apr 21, 2023 | 03:26 AM

ایک نیوز:بالی وڈاداکارہ اکنکشادوبے کا خودکشی سے قبل شیئرویڈیوبیان سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینےبھارتی اداکارہ اکنکشا دوبے ورنسائی میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حال میں پائی گئی تھیں۔ 
اداکارہ کی موت سے کچھ روزبعدپولیس نے اکنکشادوبے کے بوائے فرینڈسمرسنگھ کوگرفتارکرلیاتھا۔
اداکارہ کی والدہ نےسمرسنگھ پریہ الزام لگایاتھاکہ اس کی وجہ سےاکنکشادوبے  نےخودکشی کی ہے۔
تاہم اب اکنکشا دوبے کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے اپنی موت سے چند روز قبل انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔ 
ویڈیو میں آبدیدہ نظر آنے والی اکنکشا دوبے کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے کیا غلطی ہوئی لیکن میں اب اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتی۔ 
ساتھ میں اس ویڈیو بیان میں اداکارہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار سمر سنگھ ہیں بس۔

مزیدخبریں