ایلون مسک کی کمپنی کاطاقتور راکٹ تجرباتی پرواز میں تباہ ہوگیا

ایلون مسک کی کمپنی کاطاقتور راکٹ تجرباتی پرواز میں تباہ ہوگیا
کیپشن: Elon Musk's company's powerful rocket has crashed in an experimental flight

ایک نیوز:ایلون مسک کی کمپنی کااسپیس ایکس ٹواسٹیج اسٹارشپ دنیاکے سب سے بڑااورطاقتورراکٹ لانچ ہونے کے چندمنٹ بعدہی فضامیں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
اسپیس ایکس کا ٹو اسٹیج اسٹارشپ راکٹ زمین سے20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔
اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔